بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پٹرولیم اور گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید میں کمی ، کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی، پیٹرولیم اور گیس قیمتوں میں اضافہ پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ کرے گا، کاروبار اور عوام کو مہنگائی کے تباہ کن نتائج سے بچانے کیلئے حکومت فیصلے پر فوری نظرثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ سخت فیصلے کرنے کی بجائے حکومت کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ دے، برآمدات میں اضافے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے،حکومت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کیلئے اقدامات کرے ، بڑے منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے۔