بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا حکومت کا یکم جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے یکم جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ یکم جون 2022 کو پیش کریں گے، آئندہ مالی سال کا بجٹ گزشتہ بجٹ سے زیادہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زیادہ ہو گا، صوبے کا نیا ترقیاتی بجٹ چار کھرب روپے سے زیادہ ہو گا، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی اور این ایچ سی پی کی مد میں ملنے والے فنڈز میں رکاوٹیں ڈال سکتی ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر اپنے حق کے لیے زور ڈالے گی، ہم بجٹ میں جو اعلان کرتے ہیں وہ دیتے بھی ہیں، سرکاری ملازمین کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ چھوڑے انتخابات کا اعلان کرے۔