بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کی نائب صدر کاملا ہیرس بائیڈن کی جیت کیلئے پُر اعتماد

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی نائب صدر کاملا ہیرس پُراعتماد ہیں کہ ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر جو بائیڈن دوبارہ صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ جیت کی راہ آسان نہیں ہوگی۔ کاملا ہیرس نے یہ بات ریاست کیلی فورنیا کے علاقے بریڈ بری میں فنڈریزنگ تقریب سے خطاب میں کہی جس کا اہتمام پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف محمود کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ امریکی تاریخ میں ممکنہ طور پر یہ پہلا سیاسی ایونٹ تھا جس میں موجودہ نائب صدر نے کسی پاکستانی امریکن شخصیت کے گھر فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کے میزبانوں میں پاکستانی امریکن کاروباری شخصیت تنویر احمد بھی شامل تھے جنہوں نے حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں منعقد تقریب میں سابق صدر سے پاکستان کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔ تقریب میں تقریباً50 شخصیات مدعوتھیں جن میں سے ہر شخص نے بائیڈن وکٹری فنڈ کیلیے بھاری رقوم دیں، مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام گھرکے عقبی حصے میں سوئمنگ پول کے اطراف کیا گیا تھا۔ گوروں سمیت سب کی تواضع مٹرپلاؤ، بھنڈی، نہاری، بٹرچکن، گلاب جامن، گاجرکا حلوہ اور لسی جیسے روایتی کھانوں اور مشروبات سے کی گئی، آخر امریکا کی نائب صدر کا خاندانی تعلق بھارت سے ہے۔