بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

 بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
 مذکورہ واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
 اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
 الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 60 لاشیں افراد کی لاشیں مردہ خانے پہنچ چکی ہیں۔
 ضلعی پولیس کے ترجمان منیش چکارا نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو فون پر بتایا کہ ”اس بات کا امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔“
 ہاتھرس ضلع میں پولیس نے بتایا کہ کم از کم 60 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ مگر امکان ہے کہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔