لندن:برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ میں ابھی برمنگم پیلس سے واپس آیا ہوں، میں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کی ہے۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کو احترام کی نظر سے دیکھےگی، میری حکومت عوام کی خدمت کرےگی، جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا ہم ان کی بھی خدمت کریں گے، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کی، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا قوم سے خطاب








