بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ،اتوار بازار ایچ نائن میں آگ لگ گئی

اسلام آباد (صغیر چوہدری)اسلام آباد پشاور موڑ اتوار بازار میں آگ لگ گئی ۔ آگ نے درجنوں سٹالز کو لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کی امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔محسن نقوی کا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ وزیرداخلہ کی ہدایت پرچئیرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے
آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیرداخلہ نےچئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ریورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے