بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی گرفتار ی کی تصدیق کردی

اسلام آباد ( صغیر چوہدری ) پی ٹی آئی کے کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ترجمان وزارت داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کردی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ چھاپہ مارا ہے اس دوران رو ف حسن گرفتار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، اس لئے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
دریں اثناء پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیاگیا۔  احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ کالعدم تنظیموں سے تعلقات، مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے   جس پر عدالت نے ملزم کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزم احمد وقاص جنجوعہ کو دوبارہ 29 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔