بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوجی ترجمان کی بریفنگ حکومت کیخلاف چارج شیٹ

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نیبنوں واقعہ میں فوج کو ملوث قراردینے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ  15 جولائی کو دہشت گردوں نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا جس میں 8 جوان شہید ہوئے، اس حملے کے اگلے روز بنوں کے تاجروں نے کہا ہم نے امن مارچ کرنا ہے ،اس مارچ میں کچھ مخصوص منفی عوامل شامل ہوگئے اور مارچ کے شرکاء دہشتگردانہ حملے کے مقام کی طرف گئے تو ریاست مخالف نعرے لگائے گئے، پتھراؤ کیاگیا،اس میں مسلح لوگ بھی شامل تھے، جنہوں نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے ایک عارضی دیوار کو گرایا اور سپلائی ڈپو کو بھی لوٹا، انہوںنے واضح کیاکہ فوج نے ایس او پی کے تحت ہی کارروائی کی ،ترجمان نے بجاطور پر کہاکہ فسادات پر قابو پانا اور امن و امان کی ذمہ داری فوج کی نہیں بلکہ صوبائی حکومتوں کی ہے، شرپسند عناصر بھیڑ میں شامل ہو کر فائرنگ کرتے ہیں اور لوگوں کو قتل کرتے ہیں، لہٰذا یہ ذمہ داری صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی ہے لہٰذا اس کا کوئی مطلب نہیں کہ ایک سیاسی جماعت اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف کیا احتجاج کر رہی ہے؟ترجمان فوج کی بریفنگ ایک طرح سے خیبرپختونخواحکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے کیونکہ بنوں واقعہ میں پولیس کی نااہلی صاف نظر آرہی ہے ،اور ترجمان کا یہ موقف بھی بالکل درست ہے کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ، ادھرحکومت پی ٹی آئی کی غیرقانونی اورملک دشمن سرگرمیوں کے باعث پابندی لگانے کاعندیہ دے چکی ہے اور اگرپارٹی پرپابندی لگتی ہے تو اس صورت میں خیبرپختونخواحکومت کے لئے مشکلات پیداہوجائیں گی اور صوبے میں گورنرراج کی راہ ہموارہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہگورنرراج حل نہیں بلکہ اس سے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں لہذابہتریہی ہے کہ معاملات کو اس نہج پر نہ لے جایاجائے جس سے کوئی نیاسیاسی یا آئینی بحران پیدا ہواور بات چیت اور مکالمے کے ذریعے معاملات کو حل کیاجاناچاہئے،دیکھاجائے تودہشت گردی کی حالیہ لہرکی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہوناہے اور اس میں سیاسی ،معاشی عوامل شامل ہیں خاص طور پر ملک میں سیاسی تقسیم فائدہ امن دشمنوں نے اٹھایااور سیاسی تقسیم مزیدبڑھی تو اس کے اثرات معیشت اور سکیورٹی صورتحال پریکساں مرتب ہوں گے۔