بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سپیکرپنجاب اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنےکافیصلہ

  سپیکرپنجاب اسمبلی اورڈپٹی اسپیکرکیلئےلگژری گاڑیاں خریدنےکیلئےفنانس کمیٹی نے منظوری دے دی۔
  سپیکرملک محمداحمدخان کیلئے10کروڑروپےمالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزرخریدی جائے گی،ڈپٹی اسپیکراورسیکرٹری اسمبلی کیلئے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کیلئےفنانس کمیٹی نےگاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ۔
  سپیکر پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی کیلئے3کروڑروپے مالیت کےدو ویگو ڈالے بھی خریدے جائیں گے،وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن اورپیپلزپارٹی کےعلی حیدرگیلانی نےخریداری کی حمایت کی،اپوزیشن نے موجودہ حالات میں مہنگی گاڑیوں کی خریداری عوام سے مذاق قرار دے دیا۔
 رکن فنانس کمیٹی علی امتیاز وڑائچ کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری غیرضروری ہے، نئی گاڑیوں کی خریداری ان حالات میں عوام کےساتھ مذاق ہے۔