بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیاسیکرٹری اطلاعات کون؟وزیراعظم نے گریڈ21 کے تین افسران کاانٹرویو کرلیا

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہدکی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی کےلئےمشاورت کاعمل تیز ہوگیاہے،وزیراعظم شہبازشریف نے انفارمیشن گروپ کے تین سینئرافسران سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک سینئر افسرکابھی انٹرویوکرلیاگیاہے آئندہ چندروز میں نئے سیکرٹری کی تقرری کا حتمی فیصلہ کرلیاجائے گا،باخبرذرائع نے روزنامہ ممتازکوبتایاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ21کے سینئرافسراور ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر تعینات مبشرتوقیر،گریڈ21کی سینئرافسرڈائریکٹرجنرل ای پی ونگ امبرین جان کے سیکرٹری کےعہدے کے لئے انٹرویوکئے گئے مبشرتوقیرکونگران دورحکومت میں ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر تعینات کیاگیاتھا سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہداپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر کل 25 جولائی کو ریٹائرہورہی ہیں،قومی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری گریڈ22کے افسرسیدشمعون ہاشمی کا بھی انٹرویولیاگیاہے اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑاوروفاقی وزیراحدچیمہ بھی موجود تھے وزیراعظم نے افسران سے مختلف سوالات کئے اور ان کے کیریئرسے متعلق تمام تفصیلات کا جائزہ لیا،علاوہ ازیں انفارمیشن گروپ کے گریڈ21کے افسرارشدمنیرکو بھی انٹرویوکےلئے بھی بلایاگیاتھاارشدمنیرکو وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم کی میڈیاٹیم کاسربراہ بنایاجارہاہے اور اس ضمن میں جلدحتمی فیصلہ ہوجائے گا۔