بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9مئی اعترافی بیان،عمران اپنے خلاف خود گواہ بن گئے

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے گرفتاری سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کو جی ایچ کیو کے سامنے احتجا ج کی کال دینے کااعتراف کرنے کابیان کوان کے سیاسی مخالفین اعتراف جرم قراردے رہے ہیں،بابراعوان کے باربار منع کرنے کے باوجود بھی عمران خان اپنے بیان پر ڈٹے رہے کیاعمران خان اپنے خلاف خودہی گواہ بن گئے حالانکہ وہ اس سے پہلے ہمیشہ یہ انکارکرتے رہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہوں نے ایسی کوئی ہدایات دی ہیں،گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی بار اعتراف کیاکہ نومئی کوگرفتار ی سے قبل انہوں نے کارکنوں کو جی ایچ کیوکے سامنے احتجاج کی کال دی تھی جب ایک صحافی نے عمران خان سے کہاکہ آپ کی یہ بات اعتراف جرم کے مترادف ہے تو اس موقع پر سینئروکیل بابراعوان نے عمران خان کو یہ بیان دینے سے دوبارروکالیکن عمران خان کاخاموش نہ ہوئے اور بابراعوان کو خاموش کرادیااب تحریک انصاف کی قیادت اس بیان پروضاحتیں دے رہی ہے کہ میڈیامیں غلط رنگ دیاگیاعمران خان نے کوئی ایسااعتراف نہیں کیا،کیاجو نقصان ہوگیاہے وضاحتوں سے اس کا ازالہ ہوسکے گاکیونکہ اس بیان کے بعد میڈیامیں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی میدان میں آگئی ہیں اور بالآخرانہوں نے یہ کہہ دیاکہ عمران خان نے نومئی کااعتراف کرلیاہے اسی طرح وزیراطلاعات عطاتارڑنے بھی کہاہے کہ عمران نے اعتراف جرم کرلیابہرحال عمران خان کایہ بیان بہت اہمیت اختیارکرگیاہے کیونکہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھی اپنی پریس کانفرنس میں بنوں واقعہ کے علاوہ نومئی کا بھی ذکرکیاہے بعض قانونی ماہرین کے مطابق عمران خان کے اعترافی بیان کو اب حکومت اور پراسیکیوٹرنومئی کے کیسز میں عمران خان اور ان کے ساتھیو ں کے خلاف استعمال کریں گے اور یہ کوشش بھی کی جائے گی جن صحافیوں کی موجود گی میں عمران خان نے یہ بیان دیاان کی فہرست عدالت میں پیش کی جائے گی اور امکان ہے کہ صحافیوں کو بھی بطور گواہ عدالت میں پیش کیاجاسکتاہے،نومئی کے واقعہ کے حوالے سے بہت سی باتیں ہوچکی ہیں کئی شواہد سامنے آچکے ہیںلیکن عدالتوں میں معاملات کچھوے کی رفتارسے چل رہے ہیں سوائے گوجرانولہ انسداددہشت گردی عدالت کے کسی بھی عدالت نے ابھی تک نومئی کے مقدمات پر فیصلے نہیں کئے لاہورمیں درج نومئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے والے انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج نے بھی اپنے فیصلے میں واضح طورپر لکھاکہ ایسے شواہدپیش کئے گئے ہیں جن سے بادی النظرمیں ثابت ہوتا ہیکہ نومئی کو ریاست اور حکومت کے خلاف سازش کی گئی ،دوسری طرف ڈی جی آئی ایس پی آر ،مسلح افواج اور اداروں کے خلاف ایک سیاسی جماعت کی مہم کی ڈیجیٹل دہشتگردی قراردے رہے ہیں حالانکہ اگر 2017۔18میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکی پریس کانفرسزکاجائزہ لیاجائے تو وہ تواتر سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ففتھ جنریشن وارکامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو تیارکرناہوگااور یہ اصطلاح اسی وقت استعمال ہوئی پودے لگائے گئے کہ اچھاپھل دیں گے اور بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کیاجائے گا لیکن ان پودوں نے پھل اور پھول تو نہیں دیئے کانٹے چبھانے لگے ہیں اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ہی نقصان پہنچارہے ہیں لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی اختلافات کوایک طرف رکھ کرتمام سیاسی جماعتیں ملک وقوم کے مفاد میں سوچیں ،دہشتگردوں کااتحاد سے مقابلہ کرنے کی کوشش کی جائے اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کو تنہاکرنے کی دشمن کو سازش کوناکام بنایاجائے۔