بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف پر پابندی اور رہنماؤں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ مؤخر

اسلام آباد: پی ٹی آئی پر پابندی اور 3 رہنماؤں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں زیر غور نہ لایا جا سکا۔ وفاقی حکومت نے اتحادیوں خصوصاً پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے معاملہ مؤخر کردیا۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی ۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی اور 3 رہنماؤں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں زیر غور نہ لایا جا سکا۔ وفاقی حکومت نے اتحادیوں خصوصاً پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے معاملہ مؤخر کردیا۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ حکومت اس حد تک نہ جائے اور یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ملتوی ہو جائے۔