بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا معروف کامیڈین طاہر انجم پر تشدد

پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے تعلق رکھنے والی خاتون نے معروف سٹیج کامیڈین طاہر انجم کی پٹادی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کیمپ میں موجود عمل انیلا نامی خاتون نے معروف کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔
خاتون کے مطابق طاہر انجم تحریک انصاف کے دھرنے کی فوٹیج بنا رہا تھا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ طاہر انجم ویڈیوز بنا کر بانی پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے۔