بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ای سی او اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونیوالےسیکرٹری جنرل ای سی اوخسرو نوزیری نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر خسرو نوزیری نے وزیراعظم کو ای سی او کی بحالی کے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل ای سی او کی کوششوں کو سراہا ،نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوزیری پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے فارغ التحصیل تھے جو کہ پاکستان لیے اعزاز کی بات ہے،
وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ای سی او اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت جاری رکھے گا،خسرو نوزیری نے پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔