بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ،چین کامالیاتی  شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق

بیجنگ: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اوروزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے بیجنگ میں سائنوسور کے صدر شینگ ہیتائی سے دو طرفہ ملاقات کی۔
وزراء نے صدر کو اقتصادی بحالی اور نمو، توانائی اور ٹیکس کے شعبوں میں حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں اطراف نے دوطرفہ اقتصادی تعاون بالخصوص مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اظہار خیال کیا۔
فریقین نے سی پیک کی توسیع اور نجی شعبے کے کردار پر بھی گفتگو کی۔