بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیومن رائٹس کمیشن کا اپنے سربراہ کی گرفتاری کا دعویٰ، مختصر حراست کے بعد رہائی

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چئیرپرسن اسد اقبال بٹ کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ایچ آر سی پی اپنے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، جنہیں کراچی میں پولیس نے غیرقانونی طور پر حراست میں لیا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایچ آر سی پی کا خیال ہے یہ اقدام ایک دھمکی آمیز حربہ ہے، جو مسٹر بٹ جیسے انسانی حقوق کے محافظوں کی آواز کو دبانے کے لیے بنایا گیا ہے۔