بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عنبرین جان نے بطور وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(صغیرچوہدری) انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کی سینئر افسر عنبرین جان نے بطور وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
آج بروز جمعہ شاہیرہ شاہد کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عنبرین جان نے بطور وفاقی سیکریٹری چارج سنبھالا ہے۔
عنبرین جان نے آفس کے سٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان سے بریفنگ بھی لی ۔
نئی وفاقی سیکریٹری عنبرین جان نے روزمرہ سرکاری امور بھی نمٹائے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عنبرین جان کی تعیناتی کا آج نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ہدایت کی تھی ۔
عنبرین جان وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں انکی کی تعیناتی سول سرونٹ ایکٹ 1973ءکے شق 10 کے تحت کی گئی ہے۔