اسلام آباد:قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ضلع کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار اخسان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید اہلکار اخسان جیسے دلیر جوان قوم کا فخر ہیں ۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ شہداکی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
اپوزیشن لیڈر نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں،
عمر ایوب خان نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن لیڈر نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔عمر ایوب خان نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی
پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، عمر ایوب








