اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے وکلا کو 30 جولائی کو جرح مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 26 جولائی کو 10 بجکر 40 منٹ پر کیس کال ہوا جہاں نیب گواہ موجود تھے لیکن بانی پی ٹی کی جانب سے کوئی نہیں تھا جس پر کیس گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ 11 بجکر 15 منٹ پر کیس دوبارہ کال ہوا جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو لایا گیا۔
اس موقع پر خالد یوسف ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سینئر وکلا راستے میں ہیں۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے کہ وہ 30 جولائی کو جرح مکمل کریں جبکہ استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم بیان ریکارڈ کرانے کے پابند ہیں۔








