بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا بات چیت کیلئے تیار ہونا اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریگی، خورشید شاہ

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تو یہ اچھی بات ہے، اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں یہ اچھی بات ہے وہ آگے بڑھیں کیونکہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے نکالیں، اس لئے ضرورت پڑنے پر پیپلز پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی محسوس کر رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک جگہ بیٹھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسمبلیاں چلیں اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔ محمود خان اچکزئی شاید ضیاءالحق کے 90 دن بھول گئے ہیں، 3 ماہ کی قومی حکومت نہیں ہوگی پھر قومی حکومت ہی ہوگی۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان اگر کہتے ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث نہیں ہیں تو ان واقعات کی مذمت کریں۔