بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، لڑکی جاں بحق، 8 افراد زخمی

 

آزاد کشمیرپلندری کےنواحی علاقے میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، جیپ حادثے میں 17سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 8افرادزخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت انسا ابرارکے نام سے ہوئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
ریسکیو حکا م کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کیا جا رہا ہے۔