وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ملک سے پولیوکے مکمل خاتمے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائیں گے۔
اسلام آبادمیں انسدادپولیو کی قومی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حساس علاقوں میں پولیوویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکروں کی جانفشانی حکومت کے عزم اورلوگوں کے تعاون کی وجہ سے پولیووائرس کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان ان دو ملکوں میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس پایاگیا ہے۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال ملک میں پولیو کے نو کیس سامنے آئے ہیں۔
انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ سال ستمبر ،اکتوبر اور دسمبر میں پولیو مہم شروع کی گئی تھی۔
انہیں پولیو کے خاتمے کیلئے دو، چار اور چھ ماہ کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم کی حساس علاقوں میں انسداد پولیوویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت








