بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں بارشوں کا44 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے پرپنجاب حکومت کا ریکارڈ رفتار سے امدادی آپریشن جاری

لاہور: لاہور میںبارشوں کا44 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے پرپنجاب حکومت کا ریکارڈ رفتار سے امدادی آپریشن جاری ہے ،
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری فیلڈ میں پہنچ گئے ،
سینئیر وزیر مریم اورنگزیب اور چیف سیکٹری پنجاب نے واسا ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا،مانیٹرنگ روم اور انتظامات کا جائزہ لیا ،
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی نگرانی میں سرکاری اداروں کی ٹیموں کی نکاسی آب کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔
ہسپتالوں میں موجود بارشی پانی کا ریکارڈ وقت میں نکاس ، دیگر علاقوں میں کارروائیاں تیزی سے جاری ہے ،
واسا، ایل ڈی اے ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ کے اشتراک عمل سے اقدامات جاری ہے ،
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا چیف سیکریٹری کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ، آپریشن کلین اپ کی نگرانی کی ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی امدادی آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی تھی،متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تیار کی گئی تھیں جو مسلسل کام کررہی ہیں،
وزیراعلی کی ہدایت پر واٹرپمپس اور دیگر ضروری مشینری کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے،
شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے، والدین بارش کے پانی میں خود بھی نہ جائیں، بچوں کو بھی نہ جانے دیں،
ہسپتالوں میں ادویات ، زہریلے کیٹروں کے ڈنک کے علاج کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،
مسلسل نگرانی جاری رہے گی، نشیبی علاقوں سے عوام کو نکالنے سمیت تمام امدادی کاموں کو یقینی بنایاجارہا ہے،