کراچی :ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک نمایاں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا ہے۔
جیولر کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2441 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی








