اسلام آباد(صغیر چوہدری )”پروگرام تو وڑ گیا ” جملے کے بانی ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی سے چھٹی ۔ تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے با ضابطہ طور پر نکال دیا ہے ۔پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے انکی بے دخلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر پارٹی سے نکالا گیا ہے ۔شیر افضل نے بڑی تیزی سے تحریک انصاف میں اپنی نمایاں پوزیشن حاصل کرلی تھی شیر افضل مروت بے” پروگرام تو وڑ گیا ” سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی انکا یہ جملہ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوا جسے اب بھی مزاحیہ وڈیوز میں استعمال کیا جاتا ہے
تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی








