بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی کے شعبہ کے حوالے سے درپیش سنگین مسائل اور بڑے چیلنجوں کا حل کیا ہو ؟ حکومت نے ماہرین کو ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد توانائی کے شعبہ میں انفراسٹرکچرل اصلاحات کے لیے 8 رکنی ٹاسک فورس کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔وفاقی وزیرتوانائئ سردار اویس احمد خان لغاری ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی ٹاسک فورس کے معاون چیئرمین ہوں گے , لیفٹیننٹ جنرل ر محمد ظفراقبال ٹاسک فورس کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر ۔ سینئر بیورو کریٹ زکریا علی شاہ نیپرا ، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسئ ، پرائویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ اور ایس ای سی پئ کا ایک ایک نمائندہ ٹاسک فورس کا رکن ہوگا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹاسک فورس آئی پی پیز کے معاہدوں اور شرائط و ضوابط کا جائزہ لے گی ۔ مختلف آئی پی پیز کے سیٹ اپ لاگت سے متعلق معاملات ، ریگولیٹر خلاء اور طریقہ کار کی کمزوریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور ان کی درستگی کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی ۔ ٹاسک فورس کیپسٹی پیمنٹ میں کمی کے لیے اقدامات کا جائزہ لے گی ۔ ٹاسک فورس پاورپلانٹس کی بندش سمیت جو ضروری اقدامات سمجھے گی تجویز کرسکے گی ۔ ٹاسک فورس توانائی کے گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کے لیے بھی اقدامات تجویز کرے گی ۔ٹاسک فورس توانائی کے شعبہ کو انتظامی اور مالی طور پر بہتر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی ۔ ٹاسک فورس توانائی کی اضافی صلاحیت کے صنعتوں میں استعمال کے لیے سفارشات تیار کرے گی ۔ ٹاسک فورس کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے ۔ وہ پبلک اورپرائیویٹ سیکٹر سے کسی بھی ماہر کا انتخاب کرسکے گی ۔ وفاقی حکومت ٹاسک فورس کو بجٹ اور مکمل تعاون فراہم کرے گی ۔ وزارت توانائی ٹاسک فورس کے ساتھ موثر رابطہ اور مشاورت برقرار رکھے گی۔ ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر سفارشات اور عملدرآمد پلان پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی