بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران خان نے پیٹرول بم استعمال کرنے کااعتراف  کرلیا

 

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیوکے باہر احتجاج کی کال دینے کے بعد زمان پاک لاہور میںپیٹرول بم استعمال کرنے کااعتراف کرلیا۔اڈیالہ جیل  کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتےہوئے عمران خان نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی ار نے کہا ہے وہ 9 مئی سے متعلق معافی کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں ،ہم بھی9 مئی کو معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا پارٹی کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا ،نو مئی کے متاثرین ہم ہیں ہمیں انصاف چاہیے ،نو مئی سے ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتا،قاضی فائز عیسیٰ نے ہمیں کرش کرنے کا پورا موقع دیا ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اسلام اباد ہائی کورٹ سے میرے اغوا کو غیر قانونی کہا ،کیا صرف ائی ایس پی ار کی عزت ہے اور ایک پارٹی ہیڈ کی کوئی عزت نہیں ؟ میرے اغواء پر مجھ سے معافی مانگی جائے ۔ بانی پی ٹی آئی نے 9مئی واقعات پر غیر مشروط معافی مانگنے کابھی اعلان کر تے ہوئے کہاکہ میں تب معافی مانگوں گا جب نو مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں گی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ثابت ہوا کہ میری پارٹی کا ایک بندہ بھی جلاو گھیراو میں ملوث ہےاسے پارٹی سے نکال دوں گا،اور معافی مانگ لوں گا ،ثبوت آپ کے پاس پڑے ہیں اپ انہیں کیوں چھپا رہے ہیں ثبوت چھپانا جرم ہے،پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ،صحافی کے اس سوال کہنو مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو دیکھا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ اسی لیے کہہ رہا ہوں سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں اور دیکھیں اس میں کون لوگ ہیں ؟صحافی کے سوال کہ  نو مئی کے دن اپ کے لوگوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیکھے گئے ؟عمران خان نے کہاکہ پیٹرول بم ہم نے زمان پاک لاہور میں استعمال کیے تھے اور کہیں نہیں ،جب ان سے پوچھاگیاکہبہت ساری فوٹیجز موجود ہیں کہ پی ٹی ائی راولپنڈی کے کچھ مقامی تنظیمی عہدیداران پٹرول بم حساس عمارتوں پر پھینک رہے تھے ؟توانہوں نے کہاکہ اگر کوئی تنظیمی عہدے دار حساس عمارتوں پر پٹرول بند پھینکنے میں ملوس ہے تو اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی ار نے کہا مافیا پیسے خرچ کر کے پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں،آپ نے ہمیں نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کی کہانیاں سنائی اب الیکشن میں دھاندلی کر کے انہی لوگوں کو مسلط کیا ،فوج قومی ادارہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کا ذمہ داری ہے، حسینہ واجد نے اپنی مرضی سے پسند کا ارمی چیف لگایا تھا،اسی ارمی چیف نے اپنےلوگوں پر گولی چلانے سے انکار کی بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں،ہمارے ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری بنگلہ دیش کی نسبت بہت زیادہ ہے ،ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے،میں ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہوںانہوں نے کہاکہ 8 فروری کو میں نے کال اس لیے نہیں دی کیونکہ عوام کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ،پھر ساری ذمہ داری ہم پر ا جاتی ملکی معیشت پہلے سے ہی تباہ حال ہے ،کوئی اگر بات نہیں کرنا چاہتا تو نہ کریں میں بھی نہیں کروں گا،9مئی کو ہمارے 16 لوگ شہید ہوئے تین لوگوں کی ٹانگیں کٹی ایک بندہ مفلوج ہوا۔اس سوال پر کہ آپ کہہ رہے ہیں نو مئی کو اپ کے 16 لوگ شہید ہوئے اور کئی کارکن مفلوج ہو گئے لیکن اس کی تفصیل ابھی تک پی ٹی ائی نے جاری نہیں کی ؟عمران خان نے کہاکہ ہم نے ان کارکنوں کی مالی امداد کی،پولیس نے ان پر دباو ڈالا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہ کریں،ناموں کی بات کا عمران خان نے جواب نہیں دیا جب ان سے پوچھاگیاکہ آپ نے حال ہی میں شیخ مجیب الرحمن کو ہیرو قرار دیا ہے لیکن بنگلہ دیش کے عوام نے شیخ مجیب الرحمن کے مجسمے توڑ دیے اور پاکستان کے پرچم اٹھا کر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے،کیا وہ اب بھی اپکے ہیرو ہیں ؟انہوں نے کہاکہ شیخ مجیب الرحمن سے متعلق جو بھی بات کی وہ حمد الرحمان کمیشن کی فائنڈنگز ہیں میری نہیں ۔جب صحافی نے پوچھاکہ ڈی جی ائی ایس پی ار پریس کانفرنس کرتے اس کے رد عمل میں اپ انتہا پوزیشن پر چلے جاتے ہیں اپ سیدھے معافی کیو نے یہ مانگتے معاملہ ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلطی کی ہو انہوں نے پرامن احتجاج کو دہشت گردی بنا دیا میں نے کوئی غلطی نہیں کی ،میں مظفرگڑھ پولیس والا نہیں ہوں کہ پہلے مجھے پھینٹی لگائی جائے اور بعد میں میرا ائی جی ہی جا کر معافی مانگ لے ۔انہوںنے کہاکہ حسینہ واجد جس طرح ملک سے فرار ہوئی ہے مجھے خدشہ ہے نواز شریف،اصف زرداری،شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہوںمیرا مطالبہ ہے کہ ان کے ملک سے فرار ہونے سے قبل مجھ سمیت نواز شریف شہباز شریف اصف زرداری اور محسن نقوی کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے میرا نام اس لیے ای سی ایل پر ڈالا جائے کہ میں جیل سے باہر بھی آ جاؤں تب بھی ملک سے باہر نہ جا سکوں ،حسینہ واجد کے واقعہ کے بعد مجھے لگ رہا ہے ملک میں کچھ بڑا ہونے والا ہے،جب ان سے سوال کیاگیاکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی قائدین کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں کہ وہ ملک سے فرار نہ ہو سکیں اپ کی پارٹی کے لوگ شہباز گل،مراد سعید قاسم سوری،فرح گوگی اور احسن جمیل گجر بھی ملک سے فرار ہے اپ انہیں واپس کیوں نہیں بلاتے ؟انہوں نے کہاکہ ہمیں عدالتوں سے ڈر نہیں لگتا یہاں ٹرائل نہیں ہوتا ویگو ڈالا آ جاتا ہے ،میری بیوی کے بھائی میری بہنوں اور بھانجوں پر مقدمات ڈال جائیں یہ لوگوں کو گرفتار نہیں کرتے اغوا کر لیتے ہیں ۔جب بانی پی ٹی آئی سے پوچھاگیاکہ شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی میں اس وقت کیا سٹیٹس ہے ؟ توبانی پی ٹی آئی سوال پر جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے ۔