بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن ترمیمی ایکٹ ، صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیئے

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر دستخط کر دیئے۔ الیکشن ترمیمی ایکٹ اب باضابطہ قانون بن  گیا۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی اور سینٹ سے کثرت رائے سے منظوری کے بعد صدر زرداری کو بھجوایا گیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بھی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی دائر کردی ہے۔