وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تھے ۔ بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے امیرمقام نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایک اور مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے اگر حقیقت دیکھی جائے تو بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تو تھے، سب کچھ ان کے انتشاری ذہن کی وجہ سے ہوا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی ویڈیو فوٹیجز سامنے لانے کا مطالبہ کر رہا ہے اور سب سے بڑھ کر بانی پی ٹی آئی کا اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ پر موجود ہے جس میں وہ احتجاج کی کال دے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہبانی پی ٹی آئی تو خود اب کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہاں میں نے اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کیلئے کہا تھا۔
بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تھے ،امیر مقام








