بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بشریٰ انجم نے عرفان صدیقی سے اپنے رویہ پر معذرت کرلی

 

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت کے اجلاس میں بدھ کو اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب کمیٹی کی چئیرپرسن مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر بشری انجم بٹ نے اپنی ہی جماعت کے سینئر رکن اور پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا اور ان کی جگہ کمیٹی کے سیکریٹری کو بولنے کے لئے کہا۔ عرفان صدیقی اس پر خاموش ہوگئے لیکن فورا بعد پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے اس پر احتجاج کیا اور کہا کہ چئیرپرسن کا رویہ مناسب نہیں۔

انہیں سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ایسا طرز عمل روا نہیں رکھنا چاہیے تھا۔ وہ ہم سب کے محترم ہیں۔ ایم کیوایم کی سینیٹر خالدہ اطیب نے بھی چئیرپرسن کے رویے کی شکایت کی۔ فوزیہ ارشد نے مطالبہ کیا کہ چئیرپرسن کو معافی مانگی چاہیے۔ اس پر چئیرپرسن بشری انجم بٹ نے معذرت کرلی لیکن دونوں خواتین سینیٹرز نے کہاکہ آپ سینیٹر عرفان صدیقی سے معافی مانگیں۔ جس پر سینیٹر بشری انجم بٹ نے براہ راست سینیٹر عرفان صدیقی سے مخاطب ہوتے ہوئے معذرت کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کوئی بات نہیں۔ اس کے بعد بھی اجلاس کے دوران کافی تنا ورہا