راولپنڈی(صغیر چوہدری:ایڈیٹررپورٹنگ )راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس افسر مس بینش فاطمہ کوچیفٹریفک آفیسر( سی ٹی او) تعینات کردیا گیاجس کے بعد پنجاب میں یہ تیسری خاتون چیف ٹریفک افسر کی تعیناتی ہے۔ بینش فاطمہ کی بطور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اس سے قبل بینش فاطمہ راولپنڈی میں بطور ایس پی سی آئی اے تعینات تھیں ۔ بینش فاطمہ اسلام آباد میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں جب کہ وہ ایف آئی میں بھی تعینات رہی ہیں ۔ اس وقت وہ لاہور میں ایس ایس پی عمارہ اطہر بطور سی ٹی او خدمات سرانجام دے رہی ہیں جب کہ ایس پی عائشہ بٹ گوجرانوالہ میں چیف ٹریفک آفیسر تعینات ہیں ۔
بینش فاطمہ: راولپنڈی کی تاریخ کی پہلی خاتون سی ٹی او








