راولپنڈی : وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ جماعت اسلامی سے مثبت بات چیت ہوئی، کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے ،وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی جون، جولائی اور اگست تین ماہ کے لئے دی گئی، آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے، بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے، کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، کل شام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہوگی، انہوںنے کہاکہ مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے، جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میںنمایاں پیشرفت ہوئی، عطاتارڑ








