حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی نئے گورنر کا ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
گورنر سندھ کو تبدیل کئے جانے کا امکان ، ممکنہ نام بھی سامنے آگیا








