بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی ذرائع کی گورنر سندھ تبدیلی کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (طارق محمود سمیر ) اعلی حکومتی ذرائع نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید کردی ۔گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے حوالے سے جب میڈیا میں خبریں
نشر ہوئیں تو اس موقع پر روزنامہ ممتاز نے اعلی حکومتی ذرائع سے رابطہ کیا کہ میڈیا میں گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں تو اعلی حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ۔۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نوید قمر کی قیادت میں ملاقات کی جس کے بعد یہ خبریں ٹی وی چینلز پر نشرہونے لگیں کے گورنر سند ھو کو تبدیل کیا جارہاہے اور گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔