بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب سے پارٹی راہنماﺅں اور ارکان پارلیمان کی ملاقات

لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب سے پارٹی راہنماؤںسابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، سابق رکن قومی اسمبلی محمدطفیل، سابق ارکان پنجاب اسملی چوہدری اشرف اور ڈاکٹر مظفر شیخ، توفیق بٹ، عامر حیات، محترمہ شہربانو اورچوہدری شہباز،پیر اشرف رسول رانا اسحاق، سلطان طارق باجوہ نوید اشرف، شعیب صدیقی، تیمور علی خان،محمود الحسن چیمہ، سعید اکبر خان، رانا عبدالمنان، ملک غلام قاسم، عون جہانگیر،محترمہ حمیدہ وحیدالدین، رانا اعجاز احمد نون، میاں محمد معین وٹو ،منصور اعظم، میاں منیر، محمد سبطین بخاری اور گلزار احمدنے الگ الگ ملاقات کی ۔ملاقاتوں میں حلقوں میں ترقیاتی کاموں، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،پارٹی راہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی صوبے کی ترقی، مہنگائی میں کمی سمیت ریکارڈ ترقیاتی پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
ارکان اسمبلی نے مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں انتظامی انقلاب برپا کردیا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف شفافیت، میرٹ اور کرپشن سے پاک گورننس کے نظام کے لئے کام کررہی ہیں۔
، سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی راہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے تمام جائز مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔