اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے جماعت اسلامی کے دھرنے کا پول کھول دیا ۔
طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بجلی کی قیمت کم کرانے آئے تھے لیکن جس روز بجلی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا، انہوں نے دھرنا ختم کر دیا ۔
بانی پی ٹی آئی کے حالیہ بیانات پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اور انہیں معافی بھی عدالتوں سے ہی مل سکتی ہے ۔ اگر وہ کسی اور جانب دیکھ رہے ہیں تو یہ ان کی غلطی ہے ۔
جماعت اسلامی والے بجلی سستی کرانے آئے تھے مہنگی ہونے پر چلے گئے ،پرویز رشید








