پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے برطانوی ماہر معاشیات کی نگرانی میں 5 سالہ پلان تیار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق معیشت کی بہتری کا منصوبہ 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا، مجوزہ معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دیا گیا ہے، سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، اصلاحات کے ذریعے 2028 تک برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان تجویز کیا گیا ہے۔
مجوزہ پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ ترجیح قرار دیا گیا ہے، اصلاحات پر کامیاب عمل درآمد سے سالانہ روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مجوزہ پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔
چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے، چین کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی منصوبے میں شامل ہے، مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی استحکام ضروری قراردیا گیا ہے۔
پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے برطانوی ماہرین کی نگرانی میں 5 سالہ منصوبہ تیار








