اسلام آباد(طارق محمودسمیر) بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی حکومت کے خاتمے کاالزام امریکہ پر لگادیا،ایک انٹرویومیں انہوں نے دعویٰ کیاکہ انہیں عہدے سے ہٹانا سینٹ مارٹن جزیرے سے متعلق گیم کا حصہ تھا ،انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم جزیرے پر اپنا کنٹرول رکھنے کے لیے دباؤ ڈال کر بنگلہ دیش کے سیاسی منظر نامے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے ، شیخ حسینہ واجد کے دعوے جزیرے کی جغرافیائی سیاسی اہمیت سے جڑے ہوئے ہیں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ امریکہ کا مقصد سینٹ مارٹن جزیرے پر ایک ایئربیس قائم کرنا ہیجس سے خلیج بنگال پر زیادہ اثر و رسوخ جمانا ہے ، جزیرے کی خودمختاری کے حوالے سے ان کا انکار ان کے سیاسی زوال کا باعث بنا ہے،گوکہ حسینہ واجد کے الزام پر امریکہ کا فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیااور اس کا جواب امریکہ نے ہی دینا ہے تاہم بظاہرحسینہ واجد بنگلہ دیش میں امریکا مخالفت جذبات کواپنے حق میں ابھارنے اور عوامی تحریک کو متنازع بنانے کے لئے یہ امریکہ کارڈکھیلنے کی کوشش کی ہے حالانکہ زمینی حقائق ان کے الزام کے برعکس ہیں،اس سے پہلے امریکہ کی طرف سے بنگلہ دیش سے جریرہ مانگنے کے حوالے سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیادراصل شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمہ عوامی تحریک کے نتیجے میں ہوا جو ان کی عوام مخالف پالیسیوں اور بھارت نوازی کے نتیجے میں شروع ہوئی تھی ،یہ امربھی قابل ذکرہے کہ حسینہ واجدایک جانب امریکہ پر حکومت گرانے کا الزام لگارہی ہیں اور دوسری طرف انہوں نے پناہ بھی ایسے ملک میں لی ہے جو خطے میں امریکہ کا سب سے بڑااتحادی ہے ،واضح رہے کہ پاکستان میں جب عمران خان کی حکومت کاتحریک عدم اعتماد کے ذریعے خاتمے ہونے جارہاتھاتوانہوں نے بھی امریکہ کارڈ کھیلتے ہوئے کہاتھاکہ امریکہ کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پرانہیں ہٹایاجارہاہیاس ضمن میں وہ سائفر کا حوالہ دیتے رہے لیکن یہ الزام ثابت نہیں کرسکے اور بعدازاں اس پر یوٹرن بھی لے لیاتھا۔
حسینہ وا جد عمران کے نقش قدم پر،امریکی کارڈکھیلنے کی کوشش








