اسلام آباد (ممتازنیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر ، شمالی علاقہ جات وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نےممتاز کشمیری راہنما یاسین ملک کی صحت بگڑنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہادر کشمیری راہنما یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک بگڑنا نہایت پریشانی کا باعث ہے ،وفاقی وزیر امور کشمیرنے یاسین ملک اور دیگر کشمیری قائدین کی زندگی کو خطرات کے حوالے سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو خط لکھ کر یاسین ملک اور دیگر اسیر کشمیری قائدین کی حالت زار سے آگاہ کروں گا ،بھارتی جیلوں میں اس سے قبل بھی کشمیری قائدین اور اسیران کی شہادتیں ہوچکی ہیں ،کورونا وباءکے دنوں میں بھی مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی جیلوں میں کشمیری اسیران کو صحت کی سہولیات سے محروم رکھا گیا تھا ،تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں قید یاسین ملک کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ،عالمی برادری، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری قائدین کی صحت وسلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر فوری توجہ دیں ،بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے سیاسی راہنماؤں اور قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک بند کرے ،بھارتی حکومت قید کشمیری قائدین کو صحت کی سہولیات نہ دے کر اُن کے قتل کی مذموم حکمت عملی پر کاربند ہے ،یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارت حکمران اس کے ذمہ دار ہوں گےوفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیرمقام نے کشمیری قائدین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہارکیا۔
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کایاسین ملک کی صحت بگڑنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار








