بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانسہرہ:سیدہ سونیاحسین  مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدرمقرر

مانسہرہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر وفاقی وزیرامورکشمیرانجینئرامیرمقام نے مسلم لیگ مانسہرہ کی سرگرم خاتون رہنماسیدہ سونیاحسین کو مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدرمقررکردیاہے۔وہ ن لیگ کے دیرینہ کارکن سیدشبیرحسین شاہ کی اہلیہ ہیں جنہوں نے سابق صدر پرویزمشرف کے دورمیں کئی مرتبہ جیل کاٹی ۔سیدہ سونیاحسین کو ن لیگ خواتین ونگ کی ضلعی صدرمقررہونے پر سابق وفاقی وزیرسردارمحمدیوسف ،ن لیگ کے پی کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاویدعباسی،ایم پی اے سردار شاہجان یوسف ، سیدریاض علی شاہ ،سردارشاہ خان ،سردارسیدغلام ،ایم پی اے ثوبیہ شاہد،سردارظہور،نعیم سخی تنولی اورنیازمحمدنیازی نے مبارکباد پیش کی اور اس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ مانسہرہ ودیگرعلاقوں میں ن لیگ شعبہ خواتین کو منظم ومضبوط بنانے میں اپناکرداراداکریں گی اور عوام کے مسائل کے حل کے بھی کام کریں گی