بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 نومئی کے حالات اورواقعات کی انگلی فیض حمید کی طرف اشار کررہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ  نومئی کے حالات اورواقعات کی انگلی فیض حمید کی طرف اشار کررہی ہے، آ رمی چیف کی تعیناتی کے وقت فیض حمید نے ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کیااور کہاکہ میرے سرپرہاتھ رکھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ 2019 میں  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملنے مجھے سمیت تین لوگوں نے جاناتھا ، ایک صاحب لاہور سے نہیں پہنچ سکے اور دوسرے عمرے پر تھے ، ابھی ہم بیٹھ بھی نہیں پائے تھے کہ فیض حمید نے کہاکہ ہم وزیراعظم سے بہت تنگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) با جوہ اورلیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے درمیان گہرا تعلق تھا،دونوں کےسسر انتہائی قریبی ساتھی رہے تھے تاہم  جنرل باجوہ نے ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے فیض حمیدکاساتھ چھوڑدیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ  آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت فیض حمیدنے ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کیااور کہاکہ میرے سرپرہاتھ رکھیں،جنرل باجوہ کسی اور کو آرمی چیف بنانے کاکہہ رہے تھے۔خوجہ آصف نے کہاکہ جو باتیں کررہاہوں انہیں حلفاً بھی بیان کرنے کو تیار ہوں، جوسیاسی واقعات ہوئے ان میں فیض حمیدکا ضرور ہاتھ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فوج کا اندورنی احتساب کا نظام بہت موثر ہے،  فیض حمید نے پیغام رسائی بہت کی ،جو لوگ اقتدار کے پیچھے بھاگ رہے ہوتے ہیں ان کے ساتھ یہی ہوتا ہے