پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں جنرل فیض حمید کی بہت اہمیت تھی، حکومت کے سارے معاملات وہی چلاتے تھے۔
ندیم افضل چن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدل کے تقاضے پورے ہونے چاہییں، کہیں یہ تاثر نہ جائے کہ ایک مخصوص سوچ رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کسی بھی شخص یا پاک فوج کے افسر نے کوئی ایسا کام کیا ہو جس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہو یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اگر کارروائی کرتی ہے تو اس سے ادارہ مضبوط ہوگا، کوئی اور ایسے کام کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔
تحریک انصاف حکومت کے سارے معاملات جنرل فیض حمید چلاتے تھے، ندیم افضل چن








