بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید کورٹ مارشل کاسامناکرنے والے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی ،نوازحکومت گرانے میں کرداررہا

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورپی ٹی آئی کنگ میکرلیفٹیننٹ جنرل (ر )فیض حمیدکے خلاف آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرفیلڈکورٹ مارشل کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع کردی گئی ہے،فوج نے انہیں اپنی
تحویل میں لے لیاہے،آئی ایس پی آر کی طرف سے باضابطہ پریس ریلیزجاری کرکے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کارروائی کے باریمیں آگاہ کیاگیاہے،ان پر یہ الزام عائدہواتھاکہ سروس کے دوران انہوں نے ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی پرقبضہ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمدکرتے ہوئے انکوائری کی گئی جس پر ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیاگیاہے ،اس پریس ریلیزمیں ہاوسنگ سوسائٹی کے معاملات کے علاوہ سب سے اہم بات یہ کی گئی ہیکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی اور اسی لئے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کرکے انہیں فوج کی تحویل میں لے لیاگیاہے،جنرل فیض حمیدجن کاتعلق چکوال سے ہیانہیں 2016 میں بریگیڈیئرسے میجرجنرل کے عہدے پرترقی ملنے کے بعد سابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے آئی ایس آئی میں ڈی جی سی کے عہدے پر تعینات کیا،اسی عرصے میں مسلم لیگ(ن) کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پانامہ کیس بھی منظرعام پرآچکاتھاجب کہ ڈان لیکس کا معاملہ بھی چل رہاتھا ،جنرل قمرجاویدباجوہ کے آرمی چیف بننے کے چندماہ کے عرصے میں ہی نوازشریف حکومت کا سپریم کورٹ کے ذریعے خاتمہ ہوا اور اسی عرصے میں جنرل فیض حمیدکانام زبان زدعام ہواکیونکہ فیض حمید نے نوازشریف حکومت کے خاتمے کیلئے بعض اداروں کے افسران کو ذمہ داریاں سونپی جب کہ عدلیہ میںبھی انہوں نے مداخلت کی جس کے کئی واضح شواہد سامنے آچکے ہیں،اسلام آبادہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)شوکت عزیزصدیقی اپنے انٹرویوز اور سپریم کورٹ میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں یہ الزام لگاچکے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبطور ڈی جی سی ان کے پاس دومرتبہ ملاقات کے لئے گھر آئے اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ پانامہ کیس میں نوازشریف کو سزاہوجائے گی اوران کی اپیل اگر ہائی کورٹ میں مقررہوتو نوازشریف اور ان کی بیٹی کو الیکشن سے پہلے جیل سے باہر نہیں آناچاہئے پھر جب شاہدخاقان عباسی وزیراعظم بنے تو تحریک لبیک کے حامیوں نے فیض آبادپل پر ایک دھرنادیایہ معاملہ سپریم کورٹ جاپہنچاتو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ نے بطور انکوائری جج فیض آباددھرناکیس کافیصلہ دیاجس میں فیض حمیداور ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے سوالا ت اٹھائے گئے اور اس فیصلے میں فوج کے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی تاہم عمران خان کے دور میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی جب انوار الحق کاکڑکی نگران حکومت قائم ہوئی تو اس فیصلے پر عملدرآمدکیلئے سول افسران پر مشتمل ایک کمیشن قائم کیاگیااس کمیشن میں سرکاری افسران اور بعض سیاست دانوں نے بعض وجوہات کی بناء پر فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق بات کرنیاور شواہد دینے سے گریز کیاتاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پاس ٹاپ سٹی کے مالکان کی ایک درخواست آئی جس میں 2017 میں فیض حمید کی ایماء پرسوسائٹی پر قبضے اور عملے کوتشددکانشانہ بنانے کے الزامات عائد کئے گئے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ معاملہ فیض حمید کے خلاف کارروائی کے لئے وزارت دفاع کو بھجوادیااور وزارت دفاع کے بعد جی ایچ کیونے اس کی تفصیلی انکوائری کی اور تمام شواہدکاجائزہ لے کر الزامات کودرست قراردیا،بعض ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں ریٹائرمنت کے بعد بھی فیض حمید کی طرف سے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کو بہت اہم قراردیاجارہاہے کہ 2023 میں جب عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر نومئی کو جی ایچ کیو،کورکمانڈہاوس سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر تحریک انصاف کے حامیوں نے حملے کئے تو اس کی منصوبہ بندی میں بھی فیض حمیدکاہاتھا ہے،اسی لئے پریس ریلیز میں اشارتاً کچھ باتیں کی گئی ہیں لیکن ابھی حتمی طور پر یہ رائے قائم نہیں کی جاسکتی کہ نومئی کی منصوبہ بندی یامشاورت میں فیض حمیدکاکوئی ہاتھ تھا۔وزیراعظم ہاوس کی ریکارڈنگ سے متعلق بھی اہم شواہدسامنے آچکے ہیں کہ عمران خان کے دورمیں فیض حمیدنے ایک میجرکو وزیراعظم کا اے ڈی سی مقررکرایااور اس کے ذریعے خفیہ ریکارڈنگ کی جاتی تھی اور اس ریکارڈنگ کے کئی حصے بھی میڈیاپر لیک ہوئے ،آئندہ چند روز میں صورتحال مزید واضح ہوجائے گی تاہم فوجی تاریخ کا جائزہ لیاجائے تو کسی بھی سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف پہلی بار اتنی بڑی کارروائی کی گئی ہے اور اس سے پہلے ایک اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل( ر)اسددرانی کے خلاف بھی کارروائی ہوئی تھی انہوں نے اپنے انڈین ہم منصب سے رابطے اور ملاقاتیں کی تھیں اور ایک کتاب لکھی تھی جس میں کئی متنازع باتیں منظرعام پر آئی تھیں۔واضح رہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر مریم نواز نے 8 مارچ 2023 کو مطالبہ کیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل )ر(فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ فیض حمید نے 2 سال مسلم لیگ (ن)کی حکومت گرانے اور 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔