بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اچھی کارکردگی والے افسران کی پذیرائی،خراب کارکردگی والے افسران کی سرزنش ہو گی ،وزیراعظم

  اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین اور بورڈ ممبران نے ملاقات کی ۔ملاقات میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین اور ممبران موجود تھےْ وزیراعظم نے ڈسکوز بورڈز کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین اور ممبران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ان تعیناتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف انداز میں مکمل کرنے پر وفاقی وزیر پاور اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو قومی خدمت کا موقع ملا ہے مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری پوری خوش اسلوبی سے نبھائیں گے ،وزیراعظم نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اچھے لوگوں کی تعیناتی ہوئی جنہیں اپنے شعبے پر عبور حاصل ہے ،نئی تعیناتیاں توانائی کے شعبے کی اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہے ،بجلی چوری کی روک تھام ، لائین لاسز میں کمی، اور ٹرانسمشن نظام میں بہتری حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات ہیں ،ڈسکوز میں گورننس کا فقدان ہے جس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ڈیجیٹائز یشن ترجیح ہونی چاہیے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کے بعد ان کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کی جائیگی ، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی کسٹمر سروسز بہتر بنائیں ،اچھی کارکردگی والے افسران کی پزیرائی کی جائیگی اور خراب کارکردگی والے افسران کی سرزنش ہو گی