نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اسکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ملالہ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فوج نے ایک اور ہلاکت خیز حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطنی شہریوں، بچوں پر ایسے پُرتشدد اور خوفناک حملے ناقابل قبول ہیں، ایسے ظالمانہ قتل عام پر ہم بےحسی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔
ملالہ نے کہا کہ فوری اور پائیدار جنگ بندی کے ساتھ اس ڈراؤنے خواب کو اب ختم ہوجانا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے غزہ میں التابعین اسکول پر حملے میں 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
ملالہ یوسف زئی کی اسرائیلی فوج کے غزہ میں اسکول پر حملے کی مذمت








