پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کا بیان انکی عمدہ سوچ کا مظہر ہے، میں نےآج تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی۔ اس موقع پر میں فوج کے سپاہیوں کے نام ایک تحفہ کرنا چاہتا ہوں۔ ۔میں نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو یہ تجویز دی ہے کہ ہر علاقے کی شاہراہ پر وہاں کے شہید سپاہیوں کے نام آویزاں کیے جائیں تاکہ مقامی افراد کو بھی اس بات پر فخر محسوس ہو
آرمی چیف سید عاصم منیر کا بیان انکی عمدہ سوچ کا مظہر ہے،چوہدری شجاعت








