اسلام آباد:سابق ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے آرمی چیف بننے کیلئے نوازشریف کی منتیں کرنے اور ویڈیوکال پر باقاعدہ معافی مانگنے کے انکشاف ہواہے۔نجی ٹی وی کے اینکرمنیب فاروق کے مطابق فیض حمیدآرمی چیف بننے کے لئے انتہائی بے چین تھے ،جب عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی تو انہوں نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف کو ویڈیوکال کی جس میں انہوں نے نوازشریف سے باقاعدہ معافی مانگی اور وہ روبھی رہے تھے، فیض حمیدنے تسلیم کیاکہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی جب کہ اس دوران اپنی صاحبزادی کے سرپرہاتھ رکھ کر نوازشریف کوآئندہ تعاون اور ساتھ دینے کا یقین دلایا اوردرخواست کی کہ آرمی چیف بنانے کےلئے ان کا نام زیرغورلائیں۔
فیض حمید کے آرمی چیف بننے کیلئے نوازشریف سے ویڈیوکال پر با معافی مانگنے کاانکشاف








