بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پا کستان ہائی کمیشن سنگاپور میںیوم آزادی کی تقریب ، ہائی کمشنر رابعہ شفیق نےپرچم کشائی کی

 سنگاپور: پا کستان ہائی کمیشن سنگاپور کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔تقریب میں صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ہائی کمشنر نے تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے ان کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ہائی کمشنر نے پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لئے سمندرپارپاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ تقریب میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تحریک پاکستان کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔