بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(وقائع نگار) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے کورٹ مارشل کےسلسلے میں پاک فوج کے دو ریٹائرڈ برگیڈیئرز اور ایک کرنل کو تحویل میں لے لیا گیا، اس سلسلے میں آئی ایس پی آر نے باضابطہ طور پر ایک اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے معاملے پر مزید تین ریٹائرڈ افسران کو تحویل میں لے لیا گیا، ان تینوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا، ریٹائرڈ افسران سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ بعض افسران کے خلاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کےلئے سیاس گٹھ جوڑ کی بھی تحقیقات ہورہی ہیں ۔ اعلامیہ میں تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم بعد میں ذرائع نے میڈیا کو ان تینوں افسران اور عہدوں اور ناموں سے متعلق تفصیلات بتادیں ، گرفتار افسران میں 2 ریٹائرڈ بریگیڈیئراور 1 ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)غفار، بریگیڈیئر ریٹائرڈ نعیم اور کرنل (ریٹائرڈ) عاصم گرفتار افسران میں شامل ہیں، تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملے پر اب تک ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 8 افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔چند روز قبل جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیاواضح رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران جنرل (ر)فیض حمید اور ایک سیاسی جماعت کے درمیان رابطہ کار کا کام کرتے تھے ، آئندہ چند روز میں مزیدگرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔