بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید سے تحقیقات کے بعد لگتا ہے مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،عطاتارڑ

لاہور (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنے اور امن و استحکام کے لئے کاوشیں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر معاشی و سیاسی استحکام کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم قوم سے میں آئندہ پانچ سال کا معاشی منصوبہ قوم کے سامنے پیش کریں گے، ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے، ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر نے ملکی سالمیت پر حملے کئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ایماءاور منشا پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا، ملک کو غیر مستحکم کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حملے یا آئی ایم ایف کو خط کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا، ملک کو نقصان پہنچانے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، جنرل (ر) فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا، لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، فوج کا دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے، فوج میں نہ صرف احتساب ہوتا ہے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا ہے، انتشاری ٹولے کا احتساب ضروری ہے۔